
پنجگور(یو این اے)پنجگور کے علاقے تسپ ایراپ کی زرعی زمینوں سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت خباب ولد اختر کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے زرعی باغات میں درختوں کو پانی دینے کے لیے گیا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔اہلِ خانہ کے مطابق مقتول پیشے کے اعتبار سے دکاندار تھا۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



