تازہ تریندنیا

برطانیہ کا ایک لاکھ ریٹائر فوجیوں کو دوبارہ فوجی خدمات کے لیے تیار رہنے کا پیغام

ممکنہ جنگی خطرے کے پیشِ نظر برطانوی حکومت نے دفاعی تیاریوں کا نیا منصوبہ بنا لیا

 

برطانیہ کا ایک لاکھ ریٹائر فوجیوں کو دوبارہ فوجی خدمات کے لیے تیار رہنے کا پیغام
برطانیہ کا ایک لاکھ ریٹائر فوجیوں کو دوبارہ فوجی خدمات کے لیے تیار رہنے کا پیغام]

برطانیہ نے ممکنہ جنگی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اپنی فوجی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع نے آرمی، رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کے تقریباً ایک لاکھ ریٹائر فوجیوں کو خط لکھ کر ضرورت پڑنے پر دوبارہ فوجی خدمات کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔

خط میں سابق فوجیوں سے رابطے کی تفصیلات کی تصدیق کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد حاصل کردہ ملازمت، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے اس اقدام کو ضروری احتیاط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد کسی جنگ یا ممکنہ بحران کی صورت میں فوری طور پر دستیاب افرادی قوت اور مہارتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس وقت شدید خطرات کے ماحول میں کام کر رہا ہے، تاہم ریٹائر فوجیوں سے رابطے کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کو فوری طور پر جنگ کا سامنا ہے۔

وزیرِ دفاع نے عوام کو یقین دلایا کہ اس اقدام کو خوف کے بجائے اطمینان کا باعث سمجھنا چاہیے، کیونکہ حکومت کسی بھی ممکنہ بحران سے پہلے اپنی دفاعی تیاری مکمل کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی حکومت اتنی بڑی تعداد میں اسٹریٹجک ریزرو کے سابق فوجیوں سے باضابطہ رابطہ کر رہی ہے۔

دفاعی حکام کے مطابق جدید جنگ میں سائبر سیکیورٹی، انٹیلیجنس، طب اور مواصلات جیسے شعبوں کی مہارت بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اسی لیے سابق فوجیوں کی موجودہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button