
کوئٹہ: حبہ چوہدری کی جانب سے خود کو کاکڑ قبیلے سے منسوب کرنے کا معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ایڈووکیٹ نثار کاکڑ نے حبہ چوہدری کی جانب سے اپنی شناخت کاکڑ قبیلے سے کرانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے لیے 30 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے حبہ چوہدری کو طلب کر لیا ہے۔



