تازہ ترینپاکستان

چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز کے لیے 100 سے زائد حلال کھانوں کا خصوصی مینیو تیار

بیف نہاری، بکرے کا قورمہ اور چنے کا سالن خلا میں پاکستانی ذائقوں کی مہک بکھیرنے کو تیار

چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز کے لیے 100 سے زائد حلال کھانوں کا خصوصی مینیو تیار
چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز کے لیے 100 سے زائد حلال کھانوں کا خصوصی مینیو تیار

پاکستانی روایتی کھانے اب زمین تک محدود نہیں رہے، بلکہ چین کے خلائی اسٹیشن پر بھی ان کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی خلا باز کے لیے بیف نہاری، بکرے کا قورمہ، چکن اور چنے کے سالن سمیت 100 سے زائد اقسام کے خصوصی حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں۔

چین کے سرکاری ٹی وی چینل چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ چین کے خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستانی خلا باز کے لیے خصوصی حلال مینیو بھی شامل ہوگا۔

سی جی ٹی این کے مطابق اس خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ اور چنے کا سالن سمیت مختلف روایتی کھانے پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چین کے انسان بردار خلائی مشن شینژو 24 کے ذریعے تین خلا باز تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، جن میں چینی خلا باز تانگ ہونگ بو، وو یی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شامل ہیں۔

مشن میں تانگ ہونگ بو کمانڈر، وو یی فلائٹ انجینیئر جبکہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی پے لوڈ اسپیشلسٹ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

بدھ کے روز جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہونے والا شینژو 24 خلائی مشن کامیابی سے چین کے خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، جس کے بعد تینوں خلا باز اسٹیشن میں داخل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button