تازہ ترینپاکستان

چین اور پاکستان کی مشترکہ خلائی مہم دوستی کی نئی مثال قرار، شی جن پنگ کا بیان

چینی صدر کا خلائی تعاون مزید مضبوط بنانے اور پُرامن استعمال کے عزم کا اظہار

چین اور پاکستان کی مشترکہ خلائی مہم دوستی کی نئی مثال قرار، شی جن پنگ کا بیان
چین اور پاکستان کی مشترکہ خلائی مہم دوستی کی نئی مثال قرار، شی جن پنگ کا بیانچین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین خلائی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button