
معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی پیدا ہوگی۔



