
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اینوڈیا کے بورڈ کو جینسن ہوانگ کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) واپسی پر قائل کیا اور یقین دلایا کہ ہوانگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق اتوار کو ان کی جینسن ہوانگ سے فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہوانگ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر جینسن ہوانگ چین منتقل ہوجاتے تو یہ ایک بڑا خطرہ ہوتا، کیونکہ چین انہیں منہ مانگی مراعات دینے کے لیے تیار تھا۔ ان کے مطابق چینی صدر نے بھی ہوانگ کو اپنے شعبے کی ذہین ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جدید چپس کی پیچیدگی صرف جینسن ہوانگ جیسا ماہر ہی سمجھ سکتا ہے اور ان چپس کی نقل تیار کرنا چین سمیت کسی کے لیے ممکن نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اینوڈیا کے بورڈ کو بتایا کہ جینسن ہوانگ نے قومی سلامتی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔
واضح رہے کہ اینوڈیا نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جینسن ہوانگ کو فوری طور پر سی ای او کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر کے دباؤ کے بعد سامنے آیا۔



