تازہ ترین

دنیا کی مشہور ترین تصاویر میں شامل 1932 کی ایک حیران کن بلیک اینڈ وائٹ تصویر

ہنری کارٹیئر بریسن کی تصویر ’دی ڈیسیسو مومنٹ‘ فوٹوگرافی کی تاریخ کی شاہکار مثال قرار

دنیا کی مشہور ترین تصاویر میں شامل 1932 کی ایک حیران کن بلیک اینڈ وائٹ تصویر
دنیا کی مشہور ترین تصاویر میں شامل 1932 کی ایک حیران کن بلیک اینڈ وائٹ تصویر

پہلی نظر میں ایک عام سی دکھائی دینے والی بلیک اینڈ وائٹ تصویر درحقیقت فوٹوگرافی کی تاریخ کی مشہور ترین تصاویر میں شمار ہوتی ہے۔

فرانسیسی فوٹوگرافر ہنری کارٹیئر بریسن کی کھینچی گئی یہ تصویر 1932 کی ہے، جس کا عنوان Behind the Gare Saint-Lazare ہے۔ اسے دنیا کی 100 بااثر تصاویر میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

اس تصویر کو فوٹوگرافی کی دنیا میں ’دی ڈیسیسو مومنٹ‘ یعنی فیصلہ کن لمحے کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔

تصویر میں ایک شخص بارش کے بعد پانی سے بھرے مقام پر چھلانگ لگاتا دکھائی دیتا ہے۔ فوٹوگرافر نے اسے عین اس لمحے کیمرے میں محفوظ کیا جب اس کی ایڑی پانی کی سطح کو چھونے والی تھی۔

یہ تصویر اس بات کی بہترین مثال ہے کہ فوٹوگرافی میں درست وقت، زاویے اور اردگرد موجود عناصر کی ہم آہنگی کس طرح ایک عام منظر کو تاریخی شاہکار بنا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button