
مائیکروسافٹ کی مختلف آن لائن سروسز میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کردی گئی ہے، جس کے بعد ٹیمز، آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت تمام متاثرہ سروسز مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔
مائیکروسافٹ کے مطابق بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور صارفین اب معمول کے مطابق تمام ایپلی کیشنز استعمال کرسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سروسز میں تعطل 24 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری اداروں، سرکاری محکموں اور مختلف تنظیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بندش کے باعث مائیکروسافٹ ٹیمز پر آن لائن میٹنگز، آؤٹ لک کی ای میل سروس اور کوپائلٹ کے استعمال میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔


