تازہ ترینپاکستان

کراچی: چینی انجینئرز پر حملے کا جرم ثابت، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ، 7 لاکھ جرمانہ اور زخمی چینی شہری کو ساڑھے 8 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

کراچی: چینی انجینئرز پر حملے کا جرم ثابت، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
کراچی: چینی انجینئرز پر حملے کا جرم ثابت، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزاکراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گل بائی کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے کے مقدمے میں ملزم داد بخش کو مجموعی طور پر 48 سال قید کی سزا سنا دی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ جولائی 2021 میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک چینی انجینئر زخمی ہوگیا تھا۔
ملزم کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دو مقدمات درج کیے تھے۔
عدالت نے ملزم کو 7 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، جبکہ زخمی غیر ملکی شہری کو ساڑھے 8 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی بھی ہدایت کی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ نے شواہد کے ذریعے ثابت کیا کہ ملزم نے چینی انجینئرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔
حکمنامے کے مطابق چینی انجینئرز دوطرفہ معاہدوں کے تحت پاکستان میں قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے تھے، جبکہ حملے کا مقصد غیر ملکی شہریوں کے خلاف نفرت پھیلانا اور ملک میں بدامنی و تشدد کو ہوا دینا تھا۔
عدالت نے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی فی الحال التوا میں رکھنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button