
بلوچستان کے شہر نوشکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دو ملزمان نے گوشت مارکیٹ میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا، جس کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ملزمان پر فائرنگ کس نے کی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔



