
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق دوسرا ٹیسٹ اب لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 17 سے 21 نومبر تک شیڈول ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



