
لاہور قلندرز نے امین الاسلام کو ہائی پرفارمنس سینٹرز کا ایڈوائزر مقرر کردیا۔
امین الاسلام کھلاڑیوں کی تربیت اور جدید کوچنگ طریقوں پر تجاویز دیں گے۔
وہ نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے میں معاونت کریں گے۔
وہ 2015 سے 2025 تک آئی سی سی میں ایشیا کے کرکٹ ڈویلپمنٹ منیجر رہے۔
وہ ایشین کرکٹ کونسل میں بھی کرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر رہ چکے ہیں۔
امین الاسلام بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
لاہور قلندرز کے مطابق ان کا تجربہ نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور پاکستان، بنگلادیش کرکٹ تعلقات کے فروغ میں مددگار ہوگا۔



