تازہ تریندنیا

بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجری کی سخت مخالف ہوں، قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتی ہوں، کرینہ

انسان ہمیشہ 19 سال کا نہیں رہ سکتا، ظاہری خوبصورتی سے زیادہ صحت اہم ہے، کرینہ کپور

بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجری کی سخت مخالف ہوں، قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتی ہوں، کرینہ
بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجری کی سخت مخالف ہوں، قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتی ہوں، کرینہ

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجری کے سخت خلاف ہیں اور ظاہری خوبصورتی کے بجائے صحت، ذہنی و جسمانی تندرستی اور قدرتی شخصیت برقرار رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انسان ہمیشہ 19 سال کا نظر نہیں آسکتا، اس لیے عمر کے ساتھ آنے والی قدرتی تبدیلیوں کو قبول کرنا چاہیے۔ وہ اپنی صحت اور صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے قدرتی طریقوں پر یقین رکھتی ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ وہ بوٹوکس کے سخت خلاف ہیں اور اس حوالے سے ہمیشہ واضح اور دیانت دار رہی ہیں۔ ان کے نزدیک صحت مند رہنا، اچھا محسوس کرنا اور قدرتی طریقے اختیار کرنا زیادہ اہم ہے۔

46 سالہ اداکارہ نے کہا کہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، چھٹیاں منانا اور فلمی مصروفیات کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی خود کو بہتر رکھنے کے طریقے ہیں۔ وہ انجیکشن اور کاسمیٹک سرجری کے بجائے ان سرگرمیوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ آج کل لڑکیاں 18 یا 20 سال سے زیادہ عمر کی دکھائی نہیں دینا چاہتیں۔ میں اپنی زندگی کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں اور اس سے پہلے کبھی خود کو اتنا بہتر محسوس نہیں کیا، حتیٰ کہ اپنی اداکاری میں بھی پہلے سے زیادہ بہتری محسوس کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button