تازہ ترینپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

عمران خان کی بہنوں کی 48 گھنٹوں میں طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی بھی 48 گھنٹوں میں طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر دلائل کے آغاز کی یقین دہانی کرائی جائے تو دونوں کی ملاقات کرائی جا سکتی ہے۔ عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ ملاقات کے لیے کل کا وقت بتا دیں، ایک گھنٹے کی ملاقات کا انتظام کر دیا جائے گا۔

سماعت کے دوران سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کی درخواست کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں، کل آپ کہیں گے کہ پانچ افراد کی ملاقات بھی کرائی جائے۔

اس موقع پر سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت واضح طور پر کہہ دے تو وہ اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتے ہیں، تاہم انہیں اس طرح عدالتی کارروائی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی طبی بنیادوں پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رہائی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button