
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تہران کے مطالبات کو غیر حقیقی اور ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔
پیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششیں اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں اور بعض مسائل کا حل سفارت کاری کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا۔
تاہم مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسا کوئی موقع سامنے آنے پر اس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔



