
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹان منتقل کردیا، جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



