دنیا
امریکا کا ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات دینے پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
جوہری تنصیبات، آلات اور سائنس دانوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات طلب، مخبر کو محفوظ مقام پر منتقلی کی سہولت بھی ملے گی

امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 20 ملین ڈالر (2 کروڑ ڈالر) انعام کا اعلان کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی اس اعلان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پیشکش میں ایرانی جوہری تنصیبات، آلات اور ایٹمی سائنس دانوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔امریکی حکام کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے افراد کو انعام کے ساتھ کسی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کی سہولت بھی دی جاسکتی ہے۔دوسری جانب اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائی کی تھی تو اب مزید خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے انعام کیوں مقرر کیا جا رہا ہے؟



