
میاں چنوں میں دوسری شادی کی رنجش پر بیوی نے مبینہ طور پر شوہر اسلم کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو مبینہ طور پر نشہ آور کیپسول دینے کے بعد آگ لگائی گئی اور کلہاڑی کے وار سے بھی زخمی کیا گیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اسلم کا جسم 100 فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ شخص کے لواحقین نے تمام ملزمان کی گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



