
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقاتیں کیں۔نشستوں میں طلبہ نے مختلف امور پر سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامع جوابات دیے۔اس موقع پر علاقائی صورتحال، افغانستان اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔طلبہ نے براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہا اور پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔



