بلوچستانتازہ ترین

اصغر خان2 ہفتوں سے من گھڑت مقدمے میں زیرِ حراست ہیں، جمال الدین رشتیا

6 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ،پریس کانفرنس

اصغر خان2 ہفتوں سے من گھڑت مقدمے میں زیرِ حراست ہیں، جمال الدین رشتیا
اصغر خان2 ہفتوں سے من گھڑت مقدمے میں زیرِ حراست ہیں، جمال الدین رشتیا

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے کہا ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو گزشتہ دو ہفتوں سے مبینہ طور پر من گھڑت اور جعلی مقدمے میں حراست میں رکھا گیا ہے، جس پر پارٹی کی تشویش دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ مقدمے کے حوالے سے انصاف اور میرٹ کے تقاضے پورے ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، جبکہ مقدمے کے مدعی کی جانب سے بھی اصغر خان اچکزئی اور اس کیس سے لاتعلقی ظاہر کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی رہنما جمال الدین رشتیا اور دیگر قائدین نے کہا کہ اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی عدالتوں کے احترام اور قانونی عمل پر یقین رکھتی ہے، تاہم موجودہ مقدمے کی صورت حال نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔جمال الدین رشتیا نے کہا کہ پارٹی کو خدشہ ہے کہ اس مقدمے میں انصاف اور میرٹ کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ اصغر خان اچکزئی کی مسلسل حراست اور مقدمے کی صورت حال پر پارٹی کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی 6 نومبر کو موجودہ صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، وکلا برادری اور انجمن تاجران کو دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اے این پی رہنماں نے کہا کہ ان کی جماعت عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور تمام معاملات کو سیاسی، جمہوری اور قانونی طریقے سے حل کرنے کی حامی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button