بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں کم عمر لڑکوں کے مبینہ جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

3 ملزمان گرفتارسوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو پھانسنے

ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف، بروری پولیس کی کارروائی
ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف، بروری پولیس کی کارروائی

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ کے علاقے بروری میں پولیس نے کم عمر لڑکوں کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے بلیک میل کرکے جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ممکنہ متاثرین اور واقعے کے دیگر پہلوں کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز ضیا مندوخیل، ایس پی صدر شفقت جنجوعہ اور ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون کی ہدایات و نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بروری نصیب اللہ ناصر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے رابطہ کرتے، انہیں مخصوص مقامات پر بلاتے اور ان کی ویڈیوز بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق بعد ازاں انہی ویڈیوز کی بنیاد پر لڑکوں کو بلیک میل کرکے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔گرفتار ملزمان میں عامر احمد ولد برات خان اور نعمان ولد محمد رسول، ساکنان نواں کلی، جبکہ حکمت اللہ ولد یار محمد سکنہ اتحاد کالونی شامل ہیں۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ متاثرین کی نشاندہی اور واقعے میں کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ اور بلیک میلنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button