
خاران (یو این اے) بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ذرائع کے مطابق بروقت اور مثر ردِعمل کے نتیجے میں پانچوں ڈرونز ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے گئے۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



