
گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب اور مثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتن ہندوستان کے تمام 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام 7 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد اب گرد و نواح کے پورے علاقے کو بم اور آئی ای ڈیز (IEDs) سے محفوظ بنانے کے لیے سوئپنگ اور کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتن ہندوستان کی جانب سے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی بزدلانہ کوشش کو فورسز نے فورا ناکام بنا دیا تھا۔ ابتدائی جوابی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کیا، جبکہ گوادر شاہراہ کے قریب ایک ہوٹل میں پناہ لینے والے باقی 4 دہشت گردوں کو شدید محاصرے میں لینے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔



