
دالبندین بلوچستان کے شہر دالبندین اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 53 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے۔ زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔



