بلوچستانتازہ ترین

مستونگ: کھڈکوچہ کے باغات میں مسلح افراد کی فائرنگ2 مزدور قتل

ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی رحیم کٹوہر اور رضا محمد کو مستونگ میں نشانہ بنایا گیانامعلوم ملزمان کی تلاش جاری

مستونگ: کھڈکوچہ کے باغات میں مسلح افراد کی فائرنگ2 مزدور قتل
مستونگ: کھڈکوچہ کے باغات میں مسلح افراد کی فائرنگ2 مزدور قتل

مستونگ )یو این اے(مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جعفرآباد (ڈیرہ اللہ یار) کے رہائشی دو محنت کش مزدوروں کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو نوجوان مزدور، محمد رحیم کٹوہر اور رضا محمد عرف جاوید کٹوہر، کھڈکوچہ کے قریب باغات میں مزدوری کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور ہسپتال منتقل کیا۔ ضابطے کی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں مقتولین کی لاشیں ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اللہ یار روانہ کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button