بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ ناکام

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، مزید کا محاصرہ

شاہراہ کے قریب ہوٹل میں چھپے دہشت گرد بھی فورسز کے گھیرے میںہے،سیکیورٹی فورسیز
شاہراہ کے قریب ہوٹل میں چھپے دہشت گرد بھی فورسز کے گھیرے میںہے،سیکیورٹی فورسیز

کوئٹہ(یو این اے )سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملہ کرنے کی بزدلانہ کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے، جبکہ مزید 3 دہشت گردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔علاوہ ازیں، ایک اور حملے کی کوشش کے پیش نظر گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے جہاں چار مزید دہشت گرد فورسز کے گھیرا میں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گوادر جی او سی (GOC) خود اس تمام آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button