تازہ ترین

گوادر اور پاک ایران سرحد پر تباہ کن حملے این ایل سی کی گاڑیاں نذرِ آتش، سیکیورٹی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

جیونی زیرو پوائنٹ پر شدید دھماکوں سے گوادر گونج اٹھا جی ڈی اے ہسپتال کو نقصان علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

گوادر اور پاک ایران سرحد پر تباہ کن حملے این ایل سی کی گاڑیاں نذرِ آتش، سیکیورٹی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ
گوادر اور پاک ایران سرحد پر تباہ کن حملے این ایل سی کی گاڑیاں نذرِ آتش، سیکیورٹی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

کوئٹہ(یو این اے )جمعرات کی شام پاک-ایران سرحد اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے دو مختلف مقامات پر شدید حملے کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک-ایران سرحد پر واقع بارڈر نمبر 250 پر نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کے قائم مقام پر مسلح افراد نے حملہ کر کے وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔اسی وقت، جیونی زیرو پوائنٹ پر سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کو بھی بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران ہونے والے شدید دھماکوں کی آواز سے پورا گوادر شہر گونج اٹھا، جبکہ دھماکوں کے اثر سے جی ڈی اے (GDA) ہسپتال کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ خبراں کے مطابق شام گئے تک علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ہلاکتوں یا زخمیوں کی فی الحال کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری کی جانا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button