
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں متوقع تبدیلی فی الحال موخر کردی گئی، جبکہ کابینہ میں ردوبدل مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد کیے جانے کا امکان ہیں باوثوق زرائع کے مطابق اس پیش رفت کے نتیجے میں صوبائی حکومت میں وزرا کی تبدیلی، محکموں کی نئی تقسیم اور حکومتی ذمہ داریوں میں ردوبدل سے متعلق فیصلے مزید تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔کابینہ میں تبدیلی کا معاملہ صوبائی حکومت کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ سینیٹ انتخابات سے قبل حکومتی صفوں میں ردوبدل کے بجائے موجودہ انتظامی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی اختیار کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ انتخابی مرحلے کے دوران سیاسی رابطوں، اتحادی جماعتوں کے ساتھ معاملات اور حکومتی امور میں تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔



