
چاغی (یو این اے)ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں مطلوب افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔



