بلوچستانتازہ ترین

ایم پی اے ہاسٹل بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھڑی ہونے کا انکشاف

اسپیکر ایم پی اے ہاسٹل کا سرپرائز دورہ کریں، رکن اسمبلی اشوک کمار

ایم پی اے ہاسٹل بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھڑی ہونے کا انکشاف
ایم پی اے ہاسٹل بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھڑی ہونے کا انکشاف

کوئٹہ(یو این اے)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی اشوک کمار نے ایم پی اے ہاسٹل کی صورتحال کی طرف ایوان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے اسپیکر سے ہاسٹل کے سرپرائز دورے کا مطالبہ کیا ہے۔ایوان میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی اشوک کمار نے انکشاف کیا کہ ایم پی اے ہاسٹل میں منتخب اراکینِ اسمبلی کے بجائے دیگر غیر متعلقہ افراد کمروں پر قابض اور مقیم ہیں۔انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ ہاسٹل کے احاطے میں غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیاں بھی کھڑی کی جاتی ہیں، جو ہاسٹل کی انتظامیہ اور سیکیورٹی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے استدعا کی کہ وہ ایم پی اے ہاسٹل کا سرپرائز دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیں اور غیر قانونی قیام و گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button