بلوچستانتازہ ترین

سیاسی اختلافات بالائے طاق

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا احمد نواز بلوچ کے زخمی رشتہ داروں کے لیے ایئر ایمبولینس فراہم کردی

بی این پی سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ، انسانی ہمدردی مقدم، زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا
بی این پی سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ، انسانی ہمدردی مقدم، زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں سیاسی اختلافات کے باوجود انسانی ہمدردی کی ایک مثال سامنے آئی ہے، جہاں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ کے ساتھ پیش آنے والے ذاتی جھگڑے میں زخمی ہونے والے ان کے دو رشتہ داروں کے لیے فوری طور پر ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی، جس کے ذریعے زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور بہتر علاج کے لیے منتقلی کے انتظامات کیے۔ اس اقدام کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں، تاہم اس واقعے میں زخمیوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات نے سیاسی رواداری اور انسانی ہمدردی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق جمہوری معاشرے میں سیاسی اختلافات فطری امر ہیں، تاہم انہیں ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے اختلاف رائے اور باہمی احترام کی فضا برقرار رکھنا ضروری ہے۔ سیاسی قیادت کا مثبت کردار اس وقت مزید اہم ہوجاتا ہے جب مشکل حالات میں مخالف سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد کی مدد کی جائے۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یہ اقدام اس امر کی یاد دہانی ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن انسانی جانوں کا تحفظ اور ضرورت مندوں کی مدد اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایسے اقدامات صوبے میں سیاسی برداشت، رواداری اور انسانی ہمدردی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button