بلوچستانتازہ ترین

مچھ میں ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم 7 افراد جاں بحق30 سے زائد زخمی

مچھ حادثے کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے شہریوں نے چندہ جمع کیا

صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑکی کاکردگی پر سولات اٹھ گئے
صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑکی کاکردگی پر سولات اٹھ گئے

مچھ (یو این اے) مچھ میں زمیندار ہوٹل کے قریب ویگن اور ٹرک کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ہسپتال کی امدادی ٹیم اور شہریوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے اور مچھ بازار کے میڈیکل اسٹورز کے عملے نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ایمبولینسز کی کمی کے باعث شہریوں نے زخمیوں کی منتقلی کے لیے چندہ جمع کرکے نجی گاڑیوں کا انتظام کیا، جبکہ بعض زخمیوں کو انہی گاڑیوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔حادثے کے بعد مچھ کے شہریوں نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ مچھ اور بولان کے عوامی حلقوں نے مشکل کی اس گھڑی میں زخمیوں کی مدد کرنے والے طبی عملے اور شہریوں کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button