بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، سردار اختر مینگل

جن کی فطرت میں آمریت کوٹ کوٹ کر بھری ہو، ان سے جمہوریت کی امید رکھنا حماقت ہے

آمریت پسندوں سے جمہوریت کی امید رکھنا حماقت ہے، بی این پی سربراہ
آمریت پسندوں سے جمہوریت کی امید رکھنا حماقت ہے، بی این پی سربراہ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی فطرت اور وجود میں آمریت کوٹ کوٹ کر بھری ہو، ان سے جمہوریت کی امید رکھنا حماقت ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)نے بڑی دھوم دھام سے جمہوریت کا جنازہ نکال کر یہ ثابت کیا ہے کہ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button