
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی فطرت اور وجود میں آمریت کوٹ کوٹ کر بھری ہو، ان سے جمہوریت کی امید رکھنا حماقت ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)نے بڑی دھوم دھام سے جمہوریت کا جنازہ نکال کر یہ ثابت کیا ہے کہ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔



