بلوچستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ، پولیس کی اضافی نفری تعینات

ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند، حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات کردیا

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ، پولیس کی اضافی نفری تعینات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ، پولیس کی اضافی نفری تعینات

اسلام آباد (یو این اے) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے تمام اہم چوکوں، چوراہوں اور داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ حساس سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے کی صورت میں فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button