بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں اب مصالحت کی گنجائش نہیں، اختر مینگل

مسلح افراد ہتھیار ڈال بھی دیں تو مسئلہ حل نہیں ہوگا

لاپتا افراد بازیاب کیے جائیں، جرائم میں ملوث افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے
لاپتا افراد بازیاب کیے جائیں، جرائم میں ملوث افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مصالحت کی گنجائش ایک وقت میں موجود تھی، تاہم اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ مصالحتی کوششوں کی کامیابی ممکن نہیں رہی۔ایک انٹرویو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگر مسلح افراد ان کے پاس آکر ہتھیار ڈال بھی دیں تو اس سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کرایا جائے اور اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔اپنے دورِ وزارتِ اعلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے دو بجٹ پیش کیے تھے جن کی مجموعی مالیت 14 ارب روپے تھی، جبکہ ان میں سے 12 ارب روپے غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص تھے۔ ان کے مطابق اس دور میں تعلیم کے فروغ کے لیے سوراب میں ایک کالج کی بنیاد رکھنے سمیت دیگر اقدامات بھی کیے گئے۔زمینوں پر قبضے اور لوگوں کو بے دخل کرنے سے متعلق اپنے بیٹے گورگین مینگل پر عائد الزامات کے حوالے سے سردار اختر مینگل نے کہا کہ اسی نوعیت کے الزامات ان کے والد سردار عطااللہ مینگل اور خود ان پر بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، اور اب یہی الزام ان کے بیٹے پر بھی لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button