بلوچستانتازہ ترین

شاہرگ کوئلہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل، 4 کانکن جاں بحق، 5 زخمی

پی ایم ڈی سی کول مائن 151 سے 4 لاشیں اور 5 زخمی نکال لیے گئے

تمام متاثرہ کانکنوں کا تعلق سوات سے تھا
تمام متاثرہ کانکنوں کا تعلق سوات سے تھا

ہرنائی/شاہرگ(یو این اے)شاہرگ کی پی ایم ڈی سی کول مائن نمبر 151 میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث پیش آنے والے حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 کانکن جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کان کے اندر پھنسے 9 کانکنوں میں سے 4 کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ زخمی کانکنوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام کانکنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے ہے۔ جاں بحق کانکنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button