
مستونگ (یو این اے )ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کانک کے علاقے میں پولیس چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔



