
جھل مگسی )یو این اے( گنداواہ سے تربیت کے لیے کوئٹہ جانے والے چار پولیس اہلکاروں کو ضلع نصیرآباد کی حدود میں مروڑ کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق چاروں اہلکار ٹوڈی گاڑی میں سوار تھے اور گنداواہ نوتال روڈ سے گزر رہے تھے کہ مروڑ کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک لی۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر پولیس اہلکاروں اور گاڑی کے ڈرائیور کو یرغمال بنا کر ان سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے پولیس اہلکاروں سے ڈکیتی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ضلع نصیرآباد کی حدود میں پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔



