
کوئٹہ (یو این اے)محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیرحاضری کے الزام میں 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کے خلاف بی ای ڈی اے ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی مکمل کی گئی، جبکہ برطرفی کی سزا ایکٹ کی دفعہ 4 (b) (vii) کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔برطرف افسران میں ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر روبیہ اقبال خٹک، ڈاکٹر عفیہ حق، ڈاکٹر روات العرفہ، ڈاکٹر پلوشہ علی، ڈاکٹر ملغلرا، ڈاکٹر فوزیہ حسنی، ڈاکٹر بینش ماجبین، ڈاکٹر کانتا دیوی، ڈاکٹر فخرہ جعفر، ڈاکٹر طیبہ افتخار، ڈاکٹر نادرہ ساتکزئی، ڈاکٹر صفیہ، ڈاکٹر سعدیہ خان ناصر، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عائشہ عباد، ڈاکٹر اقرا اعجاز، ڈاکٹر مدینہ ریاض، ڈاکٹر گہر ناز بلوچ، ڈاکٹر فاریہ ترین، ڈاکٹر شمع النسا، ڈاکٹر عارفہ صدیق، ڈاکٹر مریم احمد اور ڈاکٹر صبیحہ شامل ہیں۔محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی کا بنیادی سبب سرکاری ذمہ داریوں سے دانستہ اور غیر مجاز غیرحاضری ہے۔ برطرفی کے بعد مذکورہ افسران کی ملازمتیں فوری طور پر ختم تصور کی جائیں گی۔



