بلوچستانتازہ ترین

خضدار میں 18 سالہ لڑکی کی جھاڑیوں سے لاش برآمد

پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرکے ورثا سے رابطے کی اپیل کردی

مقامی پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں
مقامی پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

خضدار (یو این اے)خضدار کے مضافاتی علاقے نوا ہ میں جھاڑیوں سے تقریبا 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر خضدار ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات میں منتقل کردی، جہاں اسے رکھا گیا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے ورثا سے اپیل کی ہے کہ وہ شعبہ حادثات سے رابطہ کرکے لاش کی شناخت اور وصولی کا عمل مکمل کریں۔مقامی پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ لڑکی کی شناخت اور موت کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button