بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان اسمبلی میں تحفظِ مخبر سمیت متعدد اہم مسوداتِ

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایوان میں پیش کردیا

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور تعمیر نو یونیورسٹی کے بل مزید غور کے لیے کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور تعمیر نو یونیورسٹی کے بل مزید غور کے لیے کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحفظِ مخبر، فشریز اینڈ ایکوا کلچر، سٹیزن فیسیلٹیشن اینڈ گڈ گورننس، رائٹ ٹو انفارمیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ سمیت متعدد اہم مسوداتِ قانون ایوان میں پیش کردیے گئے، جنہیں مزید غور و خوض اور سفارشات کی تیاری کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔اجلاس کے دوران تحفظِ مخبر کا مسودہ قانون پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ نظم و نسق عبدالمجید بادینی نے ایوان میں پیش کیا، جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔اسی طرح بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر کا مسودہ قانون پارلیمانی سیکرٹری ربابہ بلیدی نے پیش کیا، جسے بھی مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔بلوچستان سٹیزن فیسیلٹیشن اینڈ گڈ گورننس کا مسودہ قانون صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایوان میں پیش کیا، جسے مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی مسودہ قانون بھی پیش کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری زرین مگسی نے مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔بعد ازاں بلوچستان پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا مسودہ قانون بھی پارلیمانی سیکرٹری زرین مگسی نے پیش کیا، جسے مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔دریں اثنا تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ کا مسودہ قانون صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے ایوان میں پیش کیا، جسے بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔مسوداتِ قانون قائمہ کمیٹیوں کے حوالے کیے جانے کے بعد متعلقہ کمیٹیاں ان کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کریں گی اور بعد ازاں اپنی رپورٹس بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button