بلوچستانتازہ ترین

میر صادق عمرانی کی وضاحت کردی آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، میر سرفراز بگٹی

آگے بڑھنے کے لیے تمام معاملات پر مٹی ڈال دینی چاہیے،وزیراعلی بلوچستان

میر صادق عمرانی کی وضاحت کردی آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، میر سرفراز بگٹی
میر صادق عمرانی کی وضاحت کردی آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں میر صادق عمرانی کی وضاحت پر کہا ہے کہ انہوں نے معاملہ واضح کردیا ہے اور وہ حکومت و ایوان کے لیے قابل احترام ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں گزشتہ دو روز کے دوران جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ صوبے کے وسیع تر مفاد میں ضروری ہے کہ تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے تمام معاملات پر مٹی ڈال دینی چاہیے اور سیاسی و پارلیمانی امور کو افہام و تفہیم کے ساتھ آگے لے کر چلنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button