
کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی علی مدد جتک نے سرکاری بھرتیوں کے حوالے سے گزشتہ دو ماہ کے دوران کامیاب ہونے والے امیدواروں کو طلب کرکے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علی مدد جتک نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف محکموں میں ہونے والی بھرتیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کو بلایا جائے اور ان سے حلف لے کر پوچھا جائے کہ آیا انہوں نے سرکاری نوکریاں خریدی ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوکریوں کی خرید و فروخت سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ میرٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں اور عوام کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔



