بلوچستانتازہ ترین

تربت ٹیچنگ اسپتال لائی گئی2لاشوں کی شناخت ہوگئی، پولیس

دودا اور یونس گزشتہ شب بل نگور میں جھڑپ کے دوران مارے گئے

لاشیں ایف سی نے اسپتال منتقل کیں
لاشیں ایف سی نے اسپتال منتقل کیں

تربت (یو این اے) تربت ٹیچنگ اسپتال لائی جانے والی دو افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق شناخت ہونے والوں میں دودا ولد ابراہیم سکنہ کلانچی پاڑہ گوادر اور یونس ولد سبزل سکنہ ڈڈھے دشت شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں افراد گزشتہ شب بل نگور کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی مبینہ جھڑپ کے دوران مارے گئے تھے۔ دونوں لاشیں آج صبح ایف سی کی جانب سے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر دونوں افراد کے اہل خانہ اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے لاشوں کی شناخت کی۔پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوں سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button