
کوئٹہ: سماجی رہنما بی این نور بلوچ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کسی فرمائشی جنگ کے لیے نہیں نکلے تھے بلکہ ایک پرامن اور غیر مسلح شہری کی حیثیت سے قلات سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی پر حملہ کرنے جا رہے تھے، جبکہ دہشتگرد حملے کے ارادے سے آئے اور راستے میں وزیر داخلہ کے قافلے کو نشانہ بنایا۔بی این نور بلوچ نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار موجود تھے، جنہوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔ ان کے مطابق پولیس کی فائرنگ کا سامنا ہونے پر حملہ آور مبینہ طور پر مقابلہ کیے بغیر فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے اصولوں کا درس دینے سے پہلے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ حملہ کس نے کیا، فائرنگ کا آغاز کس نے کیا اور حملے کی صورت میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کا دفاع کس نے کیا۔سماجی رہنما نے کہا کہ اگر واقعات کی درست تفصیلات متعلقہ خاتون تک نہیں پہنچ سکیں تو ضروری سمجھا کہ اصل صورتحال ان کے علم میں لائی



