
نوشکی (یو این اے)نوشکی کے علاقے احمدوال میں 8 سالہ بچی بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر ایس ایچ او احمدوال ماندا خان ماندائی کی سربراہی میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عصمت اللہ، زبیر اور کامران شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اہلخانہ اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی تحقیقات شفاف اور غیر جانب دارانہ انداز میں مکمل کی جائیں اور اگر الزامات ثابت ہوجائیں تو ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔



