
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 1 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے، جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے جنوب مغرب کی سمت میں واقع تھا۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



