
خضدار: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو کوارڈکاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احتیاطی اقدامات کیے گئے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد علاقے کی صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔



